ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلسہ جاری

کراچی (ہم دوست نیوز) پاکستان میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری،ڈالر انٹر بینک میں ملکی تاریخ کی بلند ترین قیمت 193 روپے پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید ایک روپے 23 پیسے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین قیمت 193 روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 191.00 روپے اور قیمت فروخت 192.00 روپے پر برقرار رہی۔

Leave a Reply