شمالی کوریا میں پہلی بار کورونا سے ہلاکتوں کی تصدیق

پیانگ یانگ(ہم دوست نیوز)شمالی کوریا نے پہلی مرتبہ عالمی وبا کورونا سے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا حکام نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی کچھ علامات والے چھ افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے 1 ہلاک شخص میں اومی کرون سب ویرینٹ کی تصدیق ہوئی۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے ملک میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کے ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’شمالی کوریا میں کرونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے 1لاکھ 87 ہزار بخار میں مبتلا مریضوں کو جوکہ زیرِ علاج ہیں قرنطینہ کردیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز سے ایک بخار بہت تیزی سے ملک بھر میں پھیل رہا ہے، لیکن اس کی کوئی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی۔ ملک میں بخار کی وجہ سے اب تک چھ مریضوں کی ہلاکت ہوچکی ہے، جن میں سے ایک مریض کے نمونوں میں کرونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کا سب ویرینٹ پایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شمالی کوریا کی حکومت کی جانب سے ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کی تصدیق کے بعد ایمرجنسی لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیاہے.

Leave a Reply