حلب میں راکٹ حملہ

حلب (ہم دوست نیوز) شام کے صوبے حلب میں راکٹ حملہ، جس کے نتیجے میں حکومت کے حامی 10 فوجی ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شام کے صوبے حلب کے مغربی حصے میں راکٹ حملہ، جس کے نتیجے میں 10 فوجی ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق راکٹ حملے میں حکومت کے حامی فوجیوں کے گروپ کی بس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ حملہ آوروں نے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل سے بس پر حملہ کیا، تا حال یہ ابھی واضح نہیں کہ راکٹ حملہ کس باغی گروپ کی جانب سے کیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔

Leave a Reply