دباؤ یا دھمکی سے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہوا جاسکتا: ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)عمران خان کی تقریر پر ترجمان الیکشن کمشنر نے جواب دیا کہ دباؤ یا دھمکی سے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہوا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا گزشتہ روز مردان جلسہ سے خطاب میں کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے لوٹوں کو بچایا تو قوم معاف نہیں کرے گی، لوگ ان کے خلاف بھی نکلیں گے، سازشیوں کے چہرے دل پر نقش، جو سازش روک سکتے تھے ان کو بتایا تھا معاشی بحالی دم توڑ جائے گی، افسوس پھر بھی کچھ نہیں کیا گیا، آج حالات سب کے سامنے ہیں، ڈالر دو سو روپے تک پہنچنے والا ہے، اسٹاک مارکیٹ بھی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔

سابق وزیراعظم کی تقریر پر ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان اپنے تمام فیصلے آئین و قانون کی روشنی میں کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا کہ ادارے کے فیصلوں پر کسی طرح کے دباؤ یا دھمکی سے اثر انداز نہیں ہوا جاسکتا۔

Leave a Reply