راولپنڈی (ہم دوست نیوز) کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے پیر کوہ کا دورہ کیا، ایف سی بلوچستان نے سول انتظامیہ کی مدد سے جاری امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر کوئٹہ لیفیٹننٹ جنرل سرفراز علی نے پیر کوہ میں ہیضے کی وبا سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،لیفیٹننٹ جنرل سرفراز علی نے دورے کے دوران مقامی لوگوں سے ملاقات کی اور لوگوں کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر کورکمانڈرکوئٹہ کوایف سی بلوچستان کی امدادی سرگرمیوں پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔