وزیر اعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

اسلام آباد ( ہم دوست نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے.

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ مختلف وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شپ یارڈ کا دورہ اور تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ تاجروں اور مسلم لیگ ن کے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف تاجروں اور مسلم لیگ ن کے وفود سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ کراچی کے موقع پر کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر خصوصی اجلاس بلائے جانے کا بھی امکان ہے۔

Leave a Reply