سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی ( ہم دوست نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 8 سو 43 ڈالر فی اونس ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 38 ہزار 700 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے سے 1 لاکھ 18 ہزار 913 روپے ہے، جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر بڑھ کر 1 ہزار 8 سو 43 ڈالر فی اونس ہے۔

Leave a Reply