سونے کی قیمت میں یک دم بڑا اضافہ ہو گیا

کراچی (ہم دوست نیوز) سونے کی قیمت میں اضافے نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2350 روپے کا اضافہ ہوا ہے.

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2350 روپے کا بڑا اضافہ نئی قیمت 1 لاکھ 41 ہزار 650 روپے پر پہنچ گئی. ملک میں دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2015 روپے کا اضافہ نئی قیمت 1 لاکھ 21 ہزار 442 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 15 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 ہزار 862 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

Leave a Reply