کراچی کہ شہریوں کےلئے بڑی خوشخبری

کراچی (ہم دوست نیوز) کراچی کہ شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری، پیپلز بس سروس کی مزید 71 بسیں کراچی پہنچ گئیں، اس سے قبل چین سے 69 بسیں کراچی پہنچی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز بس سروس کی مزید 71 بسیں چین سے کراچی پہنچ گئیں۔ جوکہ پیپلز بس سروس منصوبے کے تحت کراچی کے مختلف روٹس پر یہ بسیں چلیں گی۔ ان میں سے 69 بسیں پہلے ہی کراچی پہنچ چکی ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے مزید کہا کہ آئندہ ماہ سے پیپلز بس سروس منصوبہ شروع ہو جائے گا۔

Leave a Reply