ریاض (ہم دوست نیوز)سعودی عرب نے بھارت سمیت 16 ممالک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سفری پابندی لگادی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے دوبارہ پھیلاؤ کے پیش نظر سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر بھارت سمیت 16 ممالک کے سفر پر پابندی لگادی،سعودی عرب کی جانب سے عائد کی جانے والی سفری پابندی، ان ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز دوبارہ اضافہ۔
گلف نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے گذشتہ چند ہفتوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر سفری پابندی کا فیصلہ کیا،اس حوالے سے سعودی شہریوں پر بھارت، لبنان، شام، ترکی، ایران، افغانستان، یمن،صومالیہ، ایتھوپیا، کانگو، لیبیا، انڈونیشیا، ویتنام، آرمینیا، بیلاروس اور وینیزویلا جانے پر پابندی لگائی گئی۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں ابھی تک منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا اور مملکت کا صحت کا نظام کسی بھی مشتبہ منکی پاکس کیس کی نگرانی، تلاش اور انفیکشن سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔