ممکنہ دہشت گردی کے خطرات

کراچی( ہم دوست نیوز) سندھ حکومت نے شہرقائد میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر سندھ حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جلد ہی اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا، حکم نامے کے اجراء کے بعد سندھ بھر میں جلسے، جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد ہوگی۔

Leave a Reply