سونے کی قیمت میں اضافہ جاری

کراچی ( ہم دوست نیوز)عالمی صرافہ میں کمی کے باوجود ملک میں سونے کا بھاؤ بلندی کی نئی تاریخ رقم کرگیا،پاکستان میں 24قیراط سونے کی قیمت میں 1950روپے کا اضافہ۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی قیمت میں 1950روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ 1 لاکھ 43 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کے دام ایک ہزار 672 روپے اضافے سے 1 لاکھ 23 ہزار 114 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونا 4 ڈالر سستا ہو کر 1 ہزار 854 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

Leave a Reply