سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز کی واپسی، پاکستان کیلیے اچھی خبر

ریاض (ہم دوست نیوز)سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز واپسی کی مہلت بڑھانےکا عندیہ دے دیا، سعودی وزیرخزانہ محمد الجدان نے کہا کہ پاکستان کو دیے جانے والے 3 ارب ڈالرز واپسی کی مہلت میں توسیع کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز واپسی کی مہلت بڑھانےکا عندیہ دے دیا۔ سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان نے ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو تین ارب ڈالر واپسی کی مہلت بڑھانے کے لیے کام حتمی مراحل میں ہے۔

سعودی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کا اہم اتحادی ہے، اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر میں مدد کے لیے تین ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کروائے تھے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محمد الجدان نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم یکم مئی کو دونوں ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ وہ زرمبادلہ کے ذخائر کی مد میں سپورٹ کے لیے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع سمیت دوسرے آپشنز پر غور کریں گے۔

Leave a Reply