علی امین گنڈاپور کی رانا ثناء اللّٰہ کو وارننگ

پشاور (ہم دوست نیوز) رہنما پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو وارننگ،عمران خان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو جان لو ہم نے فیصل آباد اور آپ کا گھر دیکھا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو وارننگ دے دی۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف امین گنڈا پور نے آپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللّٰہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھنا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ اگر تم نے عمران خان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو جان لو ہم نے فیصل آباد اور آپ کا گھر دیکھا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا کہ عمران خان سمیت ان کے ممبران کی گرفتاری ضرور بنتی ہے، موقع ملا تو چئیرمن پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور اُن کے ممبران کو ضرور گرفتار کیا جائے گا۔

Leave a Reply