او اور اے لیول کے امتحانات ملتوی

اسلام آباد ( ہم دوست نیوز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) لانگ مارچ کے پیش نظر راستوں کے بندش کے باعث جڑواں شہروں میں او اور اے لیول کے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد جامعات کے ساتھ ساتھ او اور اے لیول کے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔ برٹش کونسل نے اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق 25 مئی کو اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والے او اور اے لیول امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

ادھر پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بدھ 25مئی کو ہونیوالے امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔

ترجمان جامعہ پنجاب نے یہ بھی بتایا کہ ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت اسلام آباد میں آج بروز بدھ 25 مئی کو ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔اس حوالے سے کنٹرولر امتحانات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے اعلامیےجاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق بی اے (ایسوسی ایٹ ڈگری)، بی ایس، بی ایڈ (او ڈی ایل) پروگرامز کے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق ملتوی شدہ پرچے اب 23 جون 2022 کو ہوں گے۔

Leave a Reply