پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں، نیڈ پرائس

واشنگٹن(ہم دوست نیوز)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں.

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے امریکا پاکستانی پارٹنرز سے مل کر کام جاری رکھے گا،پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں.

یاد رہے کہ پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے پاکستان میں امریکی سفیر کی عمران خان سے ملاقات کے بارے میں ٹھوس بیان دینے سے گریز کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکی سفیر نہ صرف حکومتی شخصیات بلکہ اپوزیشن، بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی کے اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملتے ہیں۔

ایک سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزاد میڈیا کا قائل ہے ، میڈیا انڈسٹری سے وابستہ افراد کی آواز کو دبانا نہیں چاہیے۔

Leave a Reply