اسکول میں فائرنگ، 18 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک

واشنگٹ(ہم دوست نیوز) امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول میں فائرنگ، جس کے نتیجے میں 18 بچوں سمیت 21 افراد جاں بحق جبکہ 14 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 18 کمسن بچوں سمیت 21 افراد ہلاک جبکہ 14 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے 2 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ریسکیو ٹیموں نے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے اسکول میں فائرنگ کرنے والے 18 سالہ نوجوان سیلواڈور راموس کو گولی مار کر ہلاک کردیا،ب اسکول میں فائرنگ سے پہلے حملہ آور کا بارڈر پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔ فائرنگ کے بعد سالہ حملہ آور اسکول میں چھپ گیا تھا۔

Leave a Reply