پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

راولپنڈی(ہم دوست نیوز) پنجاب کے شہر میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعہ زمین پر اترنے میں کامیاب۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے ٹریننگ مشن پر تھا کہ دوران پرواز میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا،جبکہ پائلٹ محفوظ رہا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اترنے میں کامیاب رہا جبکہ زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ائیر ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا۔

Leave a Reply