صدر مملکت کا یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد(ہم دوست نیوز)صدر مملکت عارف علوی نے جموں کشمیر لِبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کو جھوٹے الزامات میں بھارتی عدالت سے سزا دیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے الزامات میں بھارتی عدالت سے سزا دیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے مزید کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو سزا غیرمنصفانہ اور انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔

اس قبل بھارتی عدالت کے فیصلے پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت حریت رہنما یاسین ملک کو قید کرسکتا ہے لیکن ان کے آزادی کے تصور کو کبھی قید نہیں کرسکتا۔

حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کے خلاف دفتر خارجہ میں بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور کہا گیا کہ بھارتی ناظم الامور اپنی حکومت کو کہیں کہ حریت رہنما یاسین ملک کو بےبنیاد الزامات سے بری کرے، حریت رہنما یاسین ملک کو من گھڑت مقدمے میں قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔

Leave a Reply