پی ٹی آئی کے ایک ہزار سے زائد کارکن گرفتار

لاہور ( ہم دوست نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے پیشِ نظر پنجاب بھر سے تحریک انصاف کے ایک ہزار 756 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے پیشِ نظر پنجاب بھر سے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان گرفتار، آئی جی پنجاب کے ڈی ایس پی لیگل کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر سے پاکستان تحریک انصاف کے ایک ہزار 756 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے 48 گرفتارکارکنوں کی نظربندی کے احکامات جاری کردیئے گئے جبکہ گرفتار افراد کو 7 روز کے لیے نظربند اور جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ سیالکوٹ میں بھی پی ٹی آئی کے 200 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

دوسری جانب ٹنڈوالہ یار میں پی ٹی آئی کے 22 زیرحراست کارکنان اور سکھر میں تمام گرفتار رہنما اور کارکنان کو رہا کردیئے گیا ہے۔

Leave a Reply