سندھ پولیس نے کروڑوں روپے کی آنسو گیس خرید لی

کراچی (ہم دوست نیوز)سندھ پولیس نے 13 کروڑ روپے مالیت کے آنسو گیس شیل اور اس نوعیت کے دیگر سازوسامان کا ذخیرہ خریدا لیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے حال ہی میں 13 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشک آور گیس کے شیل اور اس نوعیت کے دیگر ساز و سامان کا ذخیرہ خریدا گیا ہے، جس کیلئے سندھ پولیس کے فنانس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ادائیگی کی جارہی ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ سندھ پولیس کے فنانس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اسلحہ اور گولہ بارود کی مد میں بھی 79 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے اور 62 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے پستولوں اور ان کی گولیوں کی خریداری گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلحہ، گولہ بارود اور آنسو گیس شیل کی یہ کھیپ سندھ پولیس کو موصول ہو چکی ہے۔

Leave a Reply