دو روز میں 936 سے زائد افراد ہیٹ اسٹروک کا شکار

کراچی (ہم دوست نیوز) سندھ بھر میں گرمی کم ہونے کے باوجود ہیٹ اسٹروک جاری، گزشتہ 2 روز میں 936 سے زائد افراد ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں گرمی کم ہونے کے باوجود ہیٹ اسٹروک جاری، گزشتہ دو روز میں 936 سے زائد افراد ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق سندھ بھر میں ہیٹ اسٹروک سے ابتک 2 ہزار 328 افراد متاثر ہوچکے ہیں، ہیٹ اسٹروک کے سب سے زیادہ 637 کیسز شکارپور میں رپورٹ ہوئے، جبکہ 347 افراد دادو میں ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوئے۔

محکمہ صحت حکام کا مزید کہناہے کہ کراچی میں 395 افراد ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوکر اسپتال پہنچے ہیں، شہر قائد کے ضلع غربی، کیماڑی اور کورنگی میں بھی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Leave a Reply