سلیم مانڈوی والا سینیٹ میں چیف وہپ مقرر

اسلام آباد (ہم دوست نیوز) پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا کو سینٹ میں چیف وہپ مقرر کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو سینیٹ میں چیف وہپ مقرر کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے سیکرٹری توقیر شاہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کی کاپی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ارسال کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نو منتخب چیف وہپ سلیم مانڈوی والا کا درجہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

یاد رہے کہ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔

Leave a Reply