پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز راولپنڈی سے ملتان منتقل

لاہور (ہم دوست نیوز)ملکی سیاسی صورت حال کا اثر کھیل کے میدانوں پر بھی پڑنے لگا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز پنڈی سے ملتان منتقل۔

تفصیلات کے مطابق ملکی سیاسی صورت حال کا اثر کھیل کے میدانوں پر بھی پڑنے لگا یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز پنڈی سے ملتان منتقل کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بارے میں حکومت سے رائے مانگی تھی۔

ذرائع نے بتایاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا باضابطہ اعلان آج شام تک متوقع ہے، بورڈ نے ہوٹل کی بکنگ اور ایئر لائن بکنگ شروع کردی ہے۔

پنڈی میں ممکنہ کشیدگی کی وجہ سے حکومت نے میچ شفٹ کرنے کی اجازت دی، سیریز بایو سیکیورببل کے بغیر کھیلے جائے گی۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پانچ جون کو ملتان پہنچے گی، جبکہ 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 8 جون کو کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply