عمران خان دھرنے کے بعد پشاور پہنچ گئے

پشاور (ہم دوست نیوز) چئیرمن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان لانگ مارچ میں شرکت کے بعد اسلام آباد سے واپس پشاور پہنچ گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد دھرنے کے بعد چیف منسٹر محمود خان کے ہمراہ پشاور پہنچ گئے ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا سے لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچے تھے۔

معاون اطلاعات خصوصی خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان لانگ مارچ ختم ہونے کے بعد واپس پشاور پہنچے ہیں، ان کے ہمراہ شہباز گل اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود ہیں۔

Leave a Reply