کراچی (ہم دوست نیوز) پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، آج فی تولہ قیمت میں 100 روپےکا اضافہ ہوا ۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ قیمت میں 100 روپےکا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 لاکھ 43 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے ۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 85 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 22 ہزار 856 روپے ہو گئی ہے۔
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 6 ڈالر کم ہو کر 1846 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔