انڈونیشیا (ہم دوست نیوز) انڈونیشیا میں مسافر کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 26 افراد لاپتہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں مسافر کشتی ڈوبنے کے واقعے، جس کے نتیجے میں 26 افراد لاپتہ ہو گئے جن میں سے 17 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ کشتی ایندھن ختم ہونے کے سبب
اور خراب موسم میں سمندر میں ڈوب گئی تھی۔
انڈونیشین حکام کے مطابق کشتی میں 43 افراد سوار تھے، کشتی ڈوبنے کے واقعےمیں لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔