وادی نیلم میں ایک گھر سے ماں سمیت تین بچوں کی لاشیں برآمد

مظفرآباد(ہم دوست نیوز) آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں ایک گھر سے ماں سمیت چار بچے مردہ حالت میں برآمد ہوئے، واقعے نے علاقے میں کہرام مچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں ایک گھر سے خاتون اور 4 بچوں کی لاشیں ملی ہیں، واقعے نے علاقے میں کہرام مچا دیا۔

گھر میں مردہ افراد کے پائے جانے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر شاردہ اور ڈی ایس پی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور متوفی ماں اور بچوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاکہ طبی جانچ پڑتال سے موت کی وجوہات کا پتہ لگایا جاسکے۔

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حکام کے مطابق خاتون کا شوہر روزگار کے سلسلے میں راولپنڈی میں مقیم ہے۔

Leave a Reply