سابق صدر آصف زرداری نے احتجاج کی کال دے دی

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ عمران خان کے ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کریں،یہ زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کرسکتا۔ یہ زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے، ملک کے تین ٹکڑے کرنے کی خواہش ہمارے اور ہماری نسلوں کے جیتے جی پوری نہیں ہوسکتی۔ عمران خان دنیا میں اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا، بہادر بنو اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر سیاست کرنا سیکھ لو، انشا اللّٰہ پاکستان تا قیامت آباد رہے گا۔

یاد رہے کہ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم اور چئیرمن پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو اقتدار سے نہ نکالا تو ملک کے نیوکلیئر اثاثے چھن جائیں گے اور ملک کے 3 ٹکڑے ہو جائیں گئے۔

Leave a Reply