اسلام آباد (ہم دوست نیوز) عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان کو منکی پاکس پی سی آر ٹیسٹ کٹس فراہم کردیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو منکی پاکس پی سی آر ٹیسٹ کٹس فراہم کردیں، ڈبلیو ایچ او کے حکام کا کہنا ہے کہ 300 ٹیسٹ کٹس آج محکمہ صحت سندھ کے حوالے کردی گئی ہیں۔
محکمہ صحت سندھ حکام کے مطابق ڈبلیو ایچ او سے حاصل کٹس کراچی کے تین اسپتالوں کو دیں گے۔ اسٹیڈیم روڈ کے نجی اسپتال کو 100 منکی پاکس ٹیسٹ کٹس دے رہے ہیں جبکہ سول اسپتال کراچی اور ڈاؤ اوجھا اسپتال کو بھی 100،100 ٹیسٹ کٹس دے رہے ہیں۔وفاقی وزارتِ صحت کے مطابق ابھی تک پاکستان میں منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
عالمی ادارہ صحت( ڈبلیو ایچ او) نے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کو بھی منکی پاکس ٹیسٹ کٹس فراہم کردیں۔