امریکی صدرکا دورہ اسرائیل وسعودی عرب موخر:جولائی میں دورہ متوقع

واشنگٹن(ہم دوست نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن 13 سے 16 جولائی تک مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن آئندہ ماہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان براہ راست پرواز سے تاریخ رقم کریں گےجہاں وہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر جو بائیڈن 15 سے 16 جولائی کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے، جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت دیگر علاقائی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ امریکی اہلکار کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اسرائیل، بھارت اور اماراتی رہنماؤں کے ساتھ ایک ورچوئل اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، مغربی کنارے میں امریکی صدر فلسطینی صدر محمود عباس اور دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

Leave a Reply