بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری

سری نگر(ہم دوست نیوز)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری،بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں کارروائی کرتے ہوئے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور معصوم کشمیری بھارتی جارحیت کا مسلسل نشانہ بن رہے ہیں، بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں کارروائی کرتے ہوئے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا ہے۔ قابض بھارتی انتظامیہ نے اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔

Leave a Reply