پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں،علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)چیئرمین علماء کونسل پاکستان علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ دین اسلام ہمیں نا صرف مسلمانوں بلکہ غیر مسلموں کے حقوق کی پاسداری کا بھی درس دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین علماء کونسل پاکستان علامہ طاہر اشرفی نے اسلام آباد میں اقلیتوں کے حقوق و امنِ عالم پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام ہمیں نا صرف مسلمانوں بلکہ غیر مسلموں کے حقوق کی پاسداری کا بھی درس دیتا ہے، ملک میں اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا رویہ دنیا کے سامنے ہے۔ دنیا میں اقلیتوں کا تحفظ لازمی ہے، ہم اپنا کام کرتے رہیں گے۔ پاکستان کے اندر بہت سارے مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں، ہر مذہب کی اہمیت اپنی جگہ ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو دیگر ممالک کی نسبت حقوق اور تحفظ حاصل ہے۔ دنیا میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہی دنیا کے امن کا ضامن ہے۔

Leave a Reply