بنگلادیش میں طوفانی بارشیں زحمت بن گئیں

بنگلہ دیش (ہم دوست نیوز) بنگلادیش میں بارشوں کا سلسلہ ایک ہفتے سے جاری ہے، طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 32 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش میں ایک ہفتے سے جاری بارشوں نے تباہی مچادی،مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 32 ہوگئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق بارشوں کی وجہ سے تقریباً 3 لاکھ افراد شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ، اب بھی لاکھوں افراد سیلابی پانی میں پھنسے ہیں۔ سلہٹ ریجن میں 122 سال میں اب تک کی بدترین سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے۔بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جس میں آرمی اور نیوی اہل کار بھی حصہ لے رہے ہیں۔

Leave a Reply