چینی صدر کو فون کرنے کا ارادہ ہے، جو بائیڈن

واشنگٹن (ہم دوست نیوز)امریکہ کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ان کا چینی ہم منصب ژی جن پنگ سے فون پر رابطہ کرنے کا ارادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ چینی ہم منصب ژی جن پنگ سے فون پر رابطہ کرنے کا ارادہ ہے۔امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائیٹ ہاؤس سے جاری کیے گئے ایک بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے یہ بات کہی ہے کہ چینی صدر سے رابطے کے لیے ابھی وقت کا تعین نہیں کیا، یہ جلد ہو سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن چینی مصنوعات پر عائد 25 فیصد اضافی ٹیکس ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں،یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا تھا۔

Leave a Reply