اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی آرمی چیف سے ملاقات

راولپنڈی (ہم دوست نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس ایڈمرل گوئسپے کاوو ڈراگونے نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ تربیت، انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں فوجی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اٹلی سے کثیرالجہتی تعلقات اور مضبوط دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پُرامید ہیں۔اطالوی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

Leave a Reply