کے پی کے اور جی بی کے پہاڑوں پر برف باری

گلگت بلتستان(ہم دوست نیوز)گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی پہاڑی علاقوں پر برف باری شروع ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں پری مون سون بارشوں کیساتھ ساتھ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کی وادی کاغان میں برف باری بھی شروع ہوگئی ہے ،بابوسرٹاپ اور گیٹی داس میں ایک فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے، جس کے باعث بابوسر ناران نیشنل ہائی وے کو بند کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیوی مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔بابوسر ٹاپ پر درجہ حرارت منفی چار سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہےجبکہ سوات کے پہاڑوں پر بھی برف باری کے بعد جون میں سردی کا احساس ہونے لگا ہے۔

Leave a Reply