پاکستان کی جانب سے افغان زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ

اسلام آباد(ہم دوست نیوز)وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ کردیاگیا،وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پاکستان کی جانب سے افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان افغانستان بھیج دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق این ڈی ایم اے نے امدادی سامان رات کو اسلام آباد سے روانہ کیا۔ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ 8 ٹرکوں پر مشتمل کھیپ میں خیمے، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات شامل ہیں۔یاد رہے کہ افغانستان میں گزشتہ دنوں چھ اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ زلزلے سے متعلقہ دیگر واقعات میں چھ سو سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

Leave a Reply