کورونا کیسز میں خطرناک اضافہ

کراچی (ہم دوست نیوز)شہرِ قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 21 اعشاریہ 23 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں خطرناک اضافہ،شہرِ قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 21 اعشاریہ 23 فیصد ریکارڈ کی گئی۔محکمۂ صحت حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 650 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں 138 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ادھر حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 439 ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں کورونا کا کوئی کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا۔محکمۂ صحت کے مطابق حیدر آباد میں اس وقت آٹھ مریض کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

Leave a Reply