جماعتِ اسلامی کے رہنما کے گھر پر دستی بم حملہ

پشاور (ہم دوست نیوز)پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں رہنما جماعتِ اسلامی کے گھر پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے دستی بم حملہ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں رہنما جماعتِ اسلامی کے گھر پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا، پشاور پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے دستی بم ضلعی رہنماء جماعتِ اسلامی حاجی نیاز کے گھر میں پھینکا ہے۔بڈھ بیر میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے گھر پر پھینکے جانے والے دستی بم کے پھٹنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پشاور پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے۔

Leave a Reply