“ہم دوست ” ایک تعارف.

ہم دوست جی ہاں ہم دوست ایک نئی ویب سائٹ جو صرف اور صرف آپ کے لیے بنائی گئی ہے ۔ جہاں پر آپ کو نیشنل اور انٹرنیشنل موضوعات ، مسائل ، ان مسائل کا حل ، تازہ ترین خبریں ، ملکی و غیر ملکی اپڈیٹس ، اپنی صحت کے حوالے سے اہم مشورے ملیں گے ۔

ہم دوست ویب سائٹ اپنے قارئین کے لیے وہ سب کچھ لائی ھے جو وہ پڑھنا چاہتے ہیں ۔ ہم دوست ویب ساٸیٹ پر آپ کو دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں پڑھنے کو ملیں گی ۔ ہم دوست آپ کو نہ صرف اپنے پیارے پاکستان کے مسائل اور خبروں سے آگاہ کرے گی بلکہ ان مساٸل کا حل بھی فراہم کرے گی ۔ آپ کو دیکھاٸیں گے وہ سب مناظر اور پاکستان کا وہ حسین چہرہ جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا ۔ اس ویب سائیٹ پر آپ کو نہ صرف اسلام بلکہ دنیا کے تمام مذاہب کےعقائد و نظریات کے بارے معلومات دی جاٸیں گی ۔ بات سیر و تفریح کی ہو یا پھر قدرت کے بنائے ہوئے انمول و حسین مناظر کی ۔ ہم آپ کو یہ سب دکھائیں گے صرف اورصرف ہم دوست پر ۔

ہم دوست پر آپ کاروباری خبریں جانیں گے ۔ اگر آپ کاروبار کرنا چاہتے ہیں یا پھر کاروبار کر رہے ہیں تو ہم دوست پر آپ کو بتایا جایا گے کہ آپ کون سے کاروبار سے فاٸدہ اٹھا سکتے ہیں اور اپنے کاروبار کو آگے کیسے بڑھا سکتے ہیں ۔

اگر آپ کرکٹ ، ہاکی ، فٹ بال یا کسی بھی کھیل کے بارے میں اپڈیٹس حاصل
کرنا چاہتے ہیں تو ہم دوست آپ کو کھیل کے میدان سے مکمل آگاہ رکھے گی ۔

اگر آپ لذیذ کھانے بنا کر اپنے گھر والوں کا دل جیتنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ مکمل شیف بنیں تو ہم دوست آپ کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہے ۔ہم دوست پر آپ کو نہ صرف کھانے بتائیں جائیں گے بلکہ یہ بھی بتایا جائے گا کہ کس طرح آپ یہ کھانے بنا کر اپنے ہم سفر کو اپنا دیوانہ بنا سکتے ہیں ۔

اگر آپ کا تعلق تعلیم سے ہے ۔ آپ کو تاریخ ، سائنس ، ٹیکنالوجی کے بارے معلومات درکار ہوں تو ہم دوست آپ کی مدد کے لیے آپ کو معلومات کی فراہمی کے لیے ہر وقت تیار ہے ۔ ہم دوست پر آپ کو سائنس و ٹیکنالوجی اور نت نئی ایجادات کے بارے میں مکمل معلومات اور خبریں فراہم کی جائیں گی ۔
ہم دوست ایک ایسا پلیٹ فارم جو ہم سب کے لیے جنید اقبال صاحب لاٸے ہیں ۔ آپ میں سے جو لوگ لکھنے کا ہنر جانتے ہیں ،جو لوگ اس معاشرےمیں موجود تلخیاں ، حقیقتیں ،کرواہٹیں ، خوشیاں ، اس معاشرے میں موجود مساٸل اور ان کا حل ، اپنے احساسات ،اپنے جذبات ، اپنی مثبت سوچ دوسرے لوگوں تک پہنچانا چاہتے ہیں جنید اقبال کا یہ پلیٹ فارم ان کی آواز بنے گا ۔ جی ہاں ہم دوست آپ کی آواز بنے گا ، ہم دوست آپ کی مثبت
سوچ لوگوں تک پہنچاٸے گا ۔ ہم دوست بنے گا آپ سب پاکستانیوں کی آواز ۔ اگر آپ لکھنا جانتےہیں تو جنید اقبال کی اس کاوش سے بھرپور فائیدہ اٹھائیں ۔

Leave a Reply