نیٹ فلکس نے سستی

نیٹ فلکس نے سستی سبسکرپشن متعارف کروانے کا اعلان کردیا

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی سطح پر نامور اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس نے سبسکرائبرز کی تعداد میں کمی کی وجہ سے سستی سبسکرپشن متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس کے سی ای او ٹیڈسرینڈوس نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کے آخر میں اشتہارات کے اشتراک سے سستی سبسکرپشن متعارف کروانے پر غور کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ کمپنی یہ فیصلہ سبسکرائبرز کی تعداد میں کمی کی وجہ سے کر رہی ہے۔

کراچی میں کرونا کی شرح 21 فی صد سے تجاوز کرگئی

خیال رہے کہ دنیا کی سب سے مقبول ترین اسٹریمنگ سروس گزشتہ چند مہینوں سے دباؤ کا شکار ہے۔ یہ دباؤ یوکرین جنگ ، بڑھتی مہنگائی اور سبسکرائبرز کی تعداد میں کمی کے باعث درپیش ہے۔

نیٹ فلکس کے پاس 2 لاکھ پیڈ شدہ صارفین موجود ہیں، جبکہ کمپنی کے اخراجات پورے کرنے کیلئے مزید نئے سبسکرائبرز کی اشد ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ نیٹ فلکس نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران دو مرتبہ تقریباً 450 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا ہے۔جبکہ نیٹ فلکس نے چند ماہ پہلے پاس ورڈ شئیرنگ کی سہولت بھی ختم کردی تھی جس کی وجہ سے سبسکرائبرز کی تعداد میں اضافے کے بجائے مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

نیٹ فلکس نے سستی سبسکرپشن متعارف کروانے کا اعلان کردیا” ایک تبصرہ

Leave a Reply