سینیئرصحافی ایاز امیر پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں،عمران خان

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان نے سینیئر صحافی ایاز امیر پر لاہور میں نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ سینئر صحافی ایاز امیر پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ شہریوں، صحافیوں اور حزب اختلاف کے سیاستدانوں کے ساتھ روا رکھےجانے والے تشدد اور جعلی پرچوں کے ساتھ پاکستان فسطائیت کی بدترین دلدل میں اتر رہا ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جب ریاست اخلاقی بالا دستی کھو دیتی ہے تو تشدد پر اتر آتی ہے۔

Leave a Reply