امپورٹڈ حکومت کیلئے جولائی بہت اہم مہینہ ہے، شیخ رشید

اسلام آباد (ہم دوست نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت کے لیے جولائی کے مہینے کو بہت اہم قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں مقتدر حلقوں اور حکومت کو بھی مخاطب کیا اور کہا کہ یہ ملک نہیں چلا سکتے ہیں۔ عمران خان عوام کی آواز ہے، ڈیزل اپنے بھائی کو خیبر پختونخوا میں گورنر لگانا چاہتا ہے۔ ایک چور نے اپنے بیٹے کو وزیر داخلہ تو دوسرے نے وزیر مواصلات بنوایا ہے۔ وزیر مواصلات بھی اُسے بنادیا گیا ہے، جس نے مسجد کا غسل خانہ تک نہیں بنوایا ہے۔ مقتدر حلقوں اور حکومت سے کہتا ہوں، یہ ملک نہیں چلا سکتے، امپورٹڈ حکومت کے لیے جولائی بہت اہم مہینہ ہے۔

Leave a Reply