سینئر لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی حمایت میں سامنے آگئے

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان آمد کی خبروں کے درمیان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل کی حمایت میں سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان آمد کی خبروں کے درمیان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل کی حمایت میں سامنے آگئے، وزیر دفاع اور سئنیر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل وزیراعظم کی ٹیم کے محنتی ترین ارکان میں سے ایک ہیں، وہ ہر وقت اسٹیک ہولڈرز کو دستیاب رہتے ہیں۔ بدقسمتی سے ان پر مسلم لیگ (ن) کے اندر سے بھی تنقید ہوئی ہے مگر اس وقت مفتاح اسماعیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت سے متعلق مفتاح اسماعیل کے علم کا پاکستانی سیاست میں اور کسی سے کوئی موازنہ نہیں،مفتاح اسماعیل نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔

Leave a Reply