وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، 5 نکاتی ایجنڈا بھی جاری

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا،اجلاس میں لوڈ مینجمنٹ پلان پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی اور سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے لئے آڈیٹرز کی تقرری، اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل،کابینہ کی لیجسلیٹو کمیٹی کے 29 جون کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس کا پانچ نکاتی ایجنڈا وفاقی کابینہ کے ممبران کو بھجوا دیا گیا ہے۔

Leave a Reply