آصف زرداری نے بلوچستان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروا دی

کراچی (ہم دوست نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے درمیان ملاقات ہوئی،جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور آبپاشی کے وزیر نے سابق صدر کو بلوچستان میں پانی کی قلت سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے ملاقات کی، بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں صوبائی وزیر آبپاشی محمد خان لہری بھی موجود تھے۔پی پی اعلامیے کے مطابق عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ آئے وفد نے آصف علی زرداری سے بلوچستان میں پانی کی قلت کے مسائل سے آگاہ کیا۔ دوران گفتگو آصف زرداری نے بلوچستان میں پانی کے بحران پر تشویش ظاہر کی اور وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پیپلز پارٹی بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے مثبت کردار ادا کرتی رہے گی، ہم نے ہمیشہ بلوچستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے۔بلوچستان کے عوام کو ہم کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Leave a Reply