عمران خان کا پورا غداری کا بیانیہ کرپشن چھپانے کیلئے ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ہم دوست نیوز) رہنما مسلم لیگ ن اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابقہ خاتون اول بشری بی بی سے سوال پوچھ لیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے استفسار کیا کہ بشریٰ بی بی عمران خان کی محبت میں یا کرپشن چھپانے کے لیے بیانیہ بنا رہی ہیں؟ بقول ان کے یہ خاتون گھریلو ہیں تو کہاں سے یہ باتیں سامنے آئیں، آج ان ترجمانوں نے کہا ہاں یہ ان کا مشورہ ہوسکتا ہے۔ عمران خان کا پورا غداری کا بیانیہ کرپشن چھپانے کے لیے ہے، سیاسی مفاد کے لیے ہم نے کبھی ایسی حرکتیں نہیں کیں۔ فرح گوگی ساری ٹرانزیکشن کر رہی ہیں، عمران خان کہتے ہیں مجھے پتا نہیں تھا، ان چیزوں سے ثابت ہے فرح گوگی کے ساتھ ان کی بزنس ٹرانزیکشن تھیں۔ قانون اپنا راستہ خود اپنا رہا ہے، ہم سب کچھ قانون کے مطابق کریں گے، ان لوگوں نے ملک کی قومی سلامتی کو داؤ پر لگایا، ادارے ان کاموں کے لیے موجود ہیں، تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply