برطانیہ کا روس کے اثاثے ضبط کرنے کیلئے قانون سازی کا عندیہ

برن( ہم دوست نیوز) برطانیہ کی سیکریٹری خارجہ لز ٹرس کا کہنا ہے کہ روسی ذمہ داران کے اثاثوں کو ضبط کرنے پر قانون سازی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی سیکریٹری خارجہ لِز ٹُرس نے کہا ہے کہ روس کو یوکرین میں جنگ کے نقصانات کا ازالہ کرنا ہوگا، ذمہ داران کے اثاثوں کو ضبط کرنے پر قانون سازی کر رہے ہیں، روس کو یوکرین میں جنگ کے بعد ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنا ہوگا۔سوئٹزرلینڈ میں یوکرین کی بحالی سے متعلق منعقدہ کانفرنس میں برطانیہ کی سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ روس کو اس ہولناک جنگ کا ذمہ دار ٹھہرانا ہوگا۔ برطانیہ جنگ کے ذمہ دار افراد کے اثاثوں کو ضبط کرنے کے حوالے سے قانون سازی پر غور کر رہا ہے۔

Leave a Reply