مناسک حج کا آغاز کل سے ہوگا

ریاض (ہم دوست نیوز)مناسک حج کا آغاز کل سے ہوگا۔ کورونا وائرس کے بعد پہلی بار 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مناسک حج کا آغاز کل سے ہوگا، کورونا وائرس کے بعد پہلی بار دس لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے، جن میں ساڑھے آٹھ لاکھ غیرملکی شامل ہیں،رپورٹس کے مطابق دنیا بھر سے سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد مکمل ہوچکی ہے۔سعودی حکام کے مطابق دوران حج مسجد الحرام کو دن میں دس بار دھویا جائے گا اور ہر بار ایک لاکھ 30 ہزار لیٹر جراثیم کُش محلول بھی استعمال کیا جائے گا،سعودی عرب نے 45 سال سے کم عمر کی خواتین کو بھی بغیر محرم حج کی اجازت دے دی ہے۔

Leave a Reply